یہ آدھے ادھورے لفظ پیا،

ہیں تیری چاہ کا قرض پیا


توچاند نگر کا حسن پیا،

میرا مسکن خاکی عرض پیا


ہاں اپنے حکم بھی صادر کر،

سن میری بھی تو عرض پیا


یہ ہجر کی رات اب بھاری ہے،

اب سحر ہے تیرا فرض پیا


ہم ساتھ چلے مخمور رہے،

تجھے چاہا ہے بے غرض پیا


عشق عبادت

Comments